ایران نے امریکی طیارے گرانے کا کریڈٹ نئے دفاعی نظام کو دے دیا
تہران میں دعویٰ
ایران کی اعلیٰ مشترکہ عسکری کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے نئے فضائی دفاعی نظام نے جمعہ کے روز دو امریکی جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ یہ دعویٰ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے حوالے سے سامنے آیا ہے، جس کے مطابق ایک طیارہ ایف5 ای تھا جو ایران کے جنوب مغربی علاقے میں پرواز کر رہا تھا، جبکہ دوسرا طیارہ اے0 وار تھاگ تھا جو مبینہ طور پر پہلے طیارے کے عملے کو بچانے کے مشن پر مامور تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ حقائق جلد سامنے آئیں گے ۔۔۔‘‘ حامد میر نے ٹرمپ کی کھل کر پاکستان کی تعریف کرنے پر اہم بیان جاری کر دیا
ایرانی عسکری ترجمان کا بیان
ایرانی عسکری ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کے مطابق یہ واقعہ امریکہ اور اسرائیل کے لیے “ذلت” کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے اس کارروائی کا کریڈٹ ایران کے مقامی طور پر تیار کردہ نئے فضائی دفاعی نظام کو دیا اور کہا کہ جیسے جیسے یہ نظام مرحلہ وار تعینات ہوتے جائیں گے، ایران اپنے فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لے گا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا ردعمل
بی بی سی کے مطابق دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے تاحال ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی طیارے کے مار گرائے جانے کی باضابطہ تصدیق سامنے آئی ہے، جس کے باعث صورتحال ابھی غیر واضح ہے اور دونوں جانب سے بیانات میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔








