کڑے احتساب کے بغیر کوئی قوم آگے بڑھ سکتی ہے نہ غربت ختم کی جا سکتی ہے، بیرون ملک پاکستانی بڑا اثاثہ ہیں انہیں ملکی معاملات میں شامل کرنا ہو گا

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 356

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں خاتون کے گھر سے 100 کے قریب مردہ بلیاں برآمد

پاکستان کے مسائل کا حل ایک نظر میں

پاکستان میں عام انتخابات ہمیشہ متنازعہ رہے ہیں اور رہیں گے جب تک کہ الیکشن ریفارمز کے نتیجہ میں متناسب نمائندگی کا طریقہ کار اپنانے اور (EVM) الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کے لیے قانون سازی نہیں کی جائے گی۔

مندرجہ بالا طریقہ کار کے مطابق انتخابی عمل میں سے دولت کے استعمال کو دیس نکالا دیا جا سکے گا اور صاحب کردار اور صاحبانِ علم افراد کو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں پہنچانا ممکن ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ایئر لائن کا لاہور سے بھی لندن کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

بیرون ملک پاکستانی اور ان کی شمولیت

بیرون ملک پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔ انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے انہیں ووٹ کا حق دینا، ملکی معاملات میں شامل کرنا اور اندرون ملک ان کی جائیدادوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اہتمام کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں میں ہمیشہ کی دوستی صرف شادی ہوتی ہے

صوبائی تنظیم نو اور مقامی حکومت

انگریزی دور کے بنائے ہوئے چاروں بڑے صوبوں کو ختم کر کے ہر ڈویژن کو صوبائی درجہ دیا جائے۔ بااختیار مقامی حکومتوں کے بلدیاتی نظام کو مستقل خطوط پر ہمیشہ کے لیے تشکیل دیا جائے اور انہیں معطل کرنے کا صوبائی حکومتوں کا اختیار ختم کیا جائے۔ یونین کونسل، تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر ڈائریکٹ الیکشن کے ذریعے مقامی بااختیار خودمختار حکومتیں قائم کیے بغیر گڈ گورننس کا تصور ناممکنات میں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب گیا ہے تو یہ سمجھو کہ پلٹنا مشکل۔۔۔

زرعی اصلاحات

لاکھوں ایکڑ غیر آباد سرکاری زمینیں بے زمین زرعی تعلیم یافتہ کسانوں میں تقسیم کر دی جائیں اور ان سے مارکیٹ ریٹ پر ٹھیکہ وصول کیا جائے تاکہ متعلقہ مقامی حکومتوں کے وسائل میں اضافہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا چینی صدر اور قوم سے ہانگ کانگ کی عمارت میں آتشزدگی سے جانی و مالی نقصان پر اظہار تعزیت

نجی مالکیت کے حوالے سے اصلاحات

ریلوے، پی آئی اے، سٹیل مل اور گھاٹے میں چلنے والے تمام اداروں کے مالکانہ حقوق ان اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کے حوالے کر دئیے جائیں۔ کارکن دلجمعی سے ان اداروں کی کامیابی کے لیے کام کریں گے اور ان اداروں کو نفع بخش بنا کر ہر سال لاکھوں کروڑوں روپے ٹیکسوں کی شکل میں قومی خزانے میں داخل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی جوہری مسئلے کا اصل حل فلسطین کے مسئلے سے جڑا ہے، اسلامی دنیا کی آوازوں کو سنا جانا ضروری ہے: چین

احتساب اور کرپشن کا خاتمہ

کڑے احتساب کے بغیر کوئی قوم آگے بڑھ سکتی ہے اور نہ ملک سے غربت ختم کی جا سکتی ہے۔ اگر میگا کرپشن کی سزا چین کی طرز پر سزائے موت مقرر کر دی جائے تو کرپشن کے ناسور کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں دہشت گردی کی لہر پریشان کن ہے، انتشار کے اسباب اندرونی و بیرونی عناصر ہیں: حافظ نعیم الرحمان

حکومتی اصلاحات

آزاد خارجہ پالیسی اپنائی جائے اور اگر قرضے در قرضے حاصل کرنے کا سلسلہ نہ رکا، تو آئندہ کئی سالوں تک دیوالیہ ہونے کا خطرہ منڈلاتا رہے گا۔ حکومتی ایوانوں اور محکمہ جات کے خرچے کم کئے جائیں۔

تجارتی تعلقات

ڈالر کمی کے پریشر سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایران، افغانستان، چین اور انڈیا سے تجارت کا لین دین بارٹر سسٹم یا لوکل کرنسی میں کریں۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...