آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 5 اپریل کی شام بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور یہ موسمی نظام 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فنگر پرنٹس میں دشواری کا مسئلہ ختم، نادرا نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغازکردیا
گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری
’’جنگ‘‘ کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقوں استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں باغ، راولاکوٹ اور وادی نیلم میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی صحافی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بڑے انکشافات کر دیئے
بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی
بلوچستان کے اضلاع پنجگور، گوادر، پسنی، تربت، خضدار، قلات، کوئٹہ اور ژوب میں 5 سے 7 اپریل تک بارشیں متوقع ہیں۔ اسی دوران بارکھان، لسبیلہ، کوہلو، نصیر آباد اور گردونواح میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج، طالبات بازی لے گئیں، پرائیویٹ کالجز میں پنجاب کالجز کی ٹاپ پوزیشنز کے حوالے سے برتری
پنجاب اور اسلام آباد کی صورتحال
پنجاب اور اسلام آباد میں 6 سے 9 اپریل کے دوران بارشیں ہوں گی۔ متاثرہ اضلاع میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ شامل ہیں۔
سندھ میں موسم کی تبدیلی
سندھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور شکارپور میں 6 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔








