نیتن یاہو کا ایران کی اسٹیل بنانے کی 70 فیصد صلاحیت تباہ کرنے کا دعویٰ
نیتن یاہو کا دعویٰ
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی سٹیل بنانے کی 70 فیصد صلاحیت تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری
ایران کے پلانٹس پر حملہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کے اسٹیل اور پیٹروکیمیکل پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد: لندن کے چشم کے ماہر سے شام کے صدر تک
ہتھیاروں کی پیداوار کا الزام
اسرائیلی وزیراعظم نے الزام لگایا کہ سٹیل بنانے کی تنصیبات ہتھیار بنانے کے بنیادی مواد کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کی اسٹیل بنانے کی 70 فیصد صلاحیت تباہ کر دی گئی ہے۔
توانائی تنصیبات پر مزید حملے
دوسری جانب اسرائیلی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، حملوں کے لیے امریکہ سے گرین سگنل ملنے کے منتظر ہیں۔








