وفاقی وزراء کی بریفنگ نے میری عید خراب کر دی، بلاول بھٹو
اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی تقریب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء نے جو بریفنگ دی اس نے میری عید خراب کردی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پاکستان مخالف بیانیے سے اظہار لا تعلقی نہیں کر رہی، وزیر دفاع خواجہ آصف
بریفنگ کا اثر
چیئرمین پیپلزپارٹی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ نوڈیرو میں عید کے موقع پر اسلام آباد والے آئے تھے، انہوں نے جو بریفنگ دی، اس نے میری عید خراب کردی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں ہوگی، بچوں کے لیے وزٹس کا وعدہ، اسد قیصر
پیٹرول کی سبسڈی کا معاملہ
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ وفاقی وزرا نے بتایا کہ جب سے یہ جنگ شروع ہوئی ہے، مارچ کے مہینے میں وفاقی حکومت نے پیٹرول پر سبسڈی دی تاکہ پاکستان کے عوام کی مشکلات میں کمی ہو، وفاقی وزراء کا کہناتھا کہ مارچ کے اختتام تک اپریل کے شروع ہونے سے پہلے ان کے پاس گنجائش نہیں کہ یہ سبسڈی جاری رہے، اس صورت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہونا تھا۔
سوشل میڈیا پر تبصرہ
وفاقی وزرا نے جو بریفینگ دی اس نے میری عید خراب کردی ، بلاول بھٹو pic.twitter.com/fBwXmLEZy2
— WE News (@WENewsPk) April 4, 2026








