بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں ایک ہی روز میں مزید تین ڈائریکٹرز مستعفی
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں بحران
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں جاری بحران شدت اختیار کر گیا، ایک ہی روز میں مزید تین ڈائریکٹرز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے
استعفوں کا سلسلہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فیاض الرحمٰن نے ہفتے کو ڈھاکہ میں ہونے والے طویل بورڈ اجلاس کے فوراً بعد استعفیٰ دیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد شانیان تنعیم اور مہراب عالم چودھری بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائیہ کی ذلت کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی اگلے حملے میں اپنی بحریہ کو آگے کرنے کی خفت بھر ی دھمکی، پاک فوج کے ترجمان کا موقف بھی آگیا
مستعفی ہونے والے ڈائریکٹرز کی تعداد
ان استعفوں کے بعد گزشتہ چھ ماہ کے دوران مستعفی ہونے والے ڈائریکٹرز کی تعداد چھ ہو گئی جو کہ بورڈ کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی اور عدم استحکام کی نشاندہی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پروموشن کے منتظر انگلش ٹیچرز کی سنی گئی
میڈیا کی رپورٹ
میڈیا چیئرمین کے مطابق بورڈ اجلاس میں ان استعفوں پر باضابطہ بات نہیں ہوئی اور مستعفی ہونے والے اراکین نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بنایا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ اجلاس اور اندرونی معاملات اس پیش رفت کا سبب بن سکتے ہیں۔
حکومت کی تحقیقاتی کاروائیاں
دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی بورڈ کے معاملات اور حالیہ انتخابات کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے باعث مجموعی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔








