سندھ میں بارش کا امکان، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
کراچی میں بارش کی پیشگوئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی، سکھر، کشمور، گھوٹکی، جامشورو، شکارپور اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔ حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی حسن زاہد کے گلے میں بانہیں ڈالے ”ویپ” پیتے پرانی ویڈیو وائرل
محکمۂ موسمیات کی رپورٹ
روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمۂ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6 اپریل کو شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے حساس ڈھانچوں اور فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانیوالی فیکٹری میں دھماکہ، 8 افراد ہلاک
حکومتی اقدامات
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی ادارے اور ریسکیو سروسز کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
کسانوں کی رہنمائی
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کسانوں کو موسمی صورتِ حال کے پیش نظر حکومتی رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔








