جہاز اور 70 لاکھ کی ٹپ دینے سے متعلق نصراللہ ملک کے موقف پر ایثار رانا کا جواب بھی آگیا

جواب کا آغاز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جہاز اور 70 لاکھ کی ٹپ دینے سے متعلق نصراللہ ملک کے موقف پر ایثار رانا کا جواب بھی آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں غیر قانونی کوئلے کی کان میں دھماکہ، 18 افراد ہلاک

ٹی وی پر بیان

نیوزٹونائٹ میں اینکرپرسن ایمان نواز نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار نصراللہ ملک کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "جہاز یا 70 لاکھ ٹپ دینا کوئی بری بات نہیں، لیکن عوام کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں مل رہی ہے۔ جو لوگ گاڑی پر سفر کرتے تھے وہ اب پیدل چلنے کے دہانے پر ہیں۔" اس کے جواب میں ایثار رانا نے کہا کہ "ملک صاحب، آپ جہاز مجھے دلوادیں میں مینار پاکستان کھڑا کرلوں گا، کوئی بات نہیں ہے، وہ ملک و قوم کی جگہ ہے، میں اورنج ٹرین میں بیٹھ کر مینار پاکستان آ جایا کروں گا۔"

یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024 ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی

جہاز کا مطالبہ

نصراللہ ملک نے کہا کہ "آپ نے جہاز کھڑا کرکے ٹکٹ لگا دینا ہے۔" اس پر ایثار رانا نے جواب دیا کہ "اس بہانے غریبوں کو بھی جہاز دیکھنے کا موقع مل جائے گا۔ امرا کے پاس اپنے جہاز ہوتے ہیں، سرکاری دو دو تین تین جہاز ہوتے ہیں، پھر بھی انہیں جہاز خریدنے کا شوق ہوتا ہے۔ تو اس بہانے غریبوں کو جہاز دیکھنے کا موقع مل جائے گا، جن کے پیسوں سے یہ سارے جہاز خریدے جاتے ہیں۔ ان بیچاروں کو بسیں بھی ٹوٹی ہوئی ملتی ہیں۔ ہاں، اگر پنجاب کے پاس جہاز نہ ہوتا تو بالکل جہاز خرید لینا چاہئے تھا۔"

یہ بھی پڑھیں: کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے ویڈیو مناظرسامنے آگئے، تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا

کے پی کے حالات

سینئر تجزیہ کار ایثار رانا کا کہنا تھا کہ "کے پی میں تو ایک ہیلی کاپٹر ہے، سنا ہے وہ بھی خراب پڑا ہے۔ اس کے وزیر اعلیٰ کو تو چاہ نہیں چڑھ رہا کہ وہ مہنگا ترین جہاز خریدے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کی تو قسمت ہی خراب ہے، اس کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا ہوا ہے۔ یہ رتبہ تو ان کو حاصل ہے کہ شادی کے کارڈ دینے کے لیے پاک فضائیہ کے جہاز میں چلے جائیں۔"

یہ بھی پڑھیں: ایران میں 28 کو ہلاک اور ایک ہزار سے زائد لوگوں کو زخمی کرنے والے دھماکے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

کارکردگی کا اندازہ

ایثار رانا کا کہنا تھا کہ "دوسری بات کارکردگی یہ نہیں ہے کہ ٹی وی اور اخبارات میں آپ کیا نظر آ رہے ہیں، کارکردگی یہ ہے کہ اس علاقے کے لوگ کتنے مطمئن ہیں۔ آئیں ایک سروے کر لیتے ہیں، پنجاب کے مختلف شہروں میں جا کر لوگوں سے پوچھ لیتے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم پر مشاورت، سینیٹر فیصل واوڈا کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

فنانس کے مسائل

ایثار رانا نے کہا کہ "اورنج ٹرین اور میٹرو فری ہے، اس کے پیسے کون دے گا؟ سرکاری خزانے میں ٹیکس کس کا جائے گا؟ آپ نے لوگوں پر ٹیکس بڑھا دینے ہیں۔ ابھی تو حکومت نے گوبر ٹیکس لگایا ہے، پیمپر ٹیکس بھی لگانا ہے آپ نے۔ لوگوں کی ماؤں نے تو پیمپر چھپانا شروع کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی آبادی ایک کروڑ ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ لوگ ان بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں، باقی 98 لاکھ کہاں جائیں گے۔"

فوائد و نقصانات

ایثار رانا نے کہا کہ "نجم سیٹھی کہہ رہے ہیں کہ آپ نے یو اے ای کے پیسے دینے ہیں، عدم ادائیگی پر یو اے ای نے پاکستان کی جائیدادیں ضبط کر لینی ہیں۔ جن کو بچانے کے لیے آپ غریب عوام کا تیل نکالنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...