حضرت علی ہجویریؒ کے مزار کے چندہ بکسوں میں بڑے پیمانے پر مالی خوردبرد کا انکشاف
مالی خوردبرد کا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حضرت علی ہجویریؒ کے مزار کے چندہ بکسوں میں بڑے پیمانے پر مالی خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وفد کی فرانسیسی مندوب سے ملاقات، بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال سے آگاہ کیا
سیکرٹری اوقاف کے اقدامات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، سیکرٹری اوقاف پنجاب کا کہنا ہے کہ سابق ایڈمنسٹریٹر شیخ جمیل، سابق منیجر طاہر مقصود، سابق سٹینوگرافر ثاقب، سابق نگران محمد شریف اور نور حسین کے خلاف کاررروائی شروع کر دی گئی ہے۔ دربار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چوری کر لی گئی، جبکہ نگرانی شروع ہوتے ہی چندے میں حیران کن اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی بری لاچوٹی سر کرنے والی خواتین کوہ پیما ٹیم کو مبارکباد
مانیٹرنگ کا سخت نظام
نئے سیکرٹری اوقاف نے مانیٹرنگ کا نظام سخت کیا تو یہ سامنے آیا کہ داتا دربار میں مجموعی طور پر 24 نذرانہ باکس رکھے گئے ہیں۔ 6 باکس کی مانیٹرنگ کی گئی تو پتہ چلا کہ ماضی میں یہاں سے جو نذرانے جمع ہوتے تھے، وہ بہت کم تھے۔
تعمیراتی کام اور نذرانوں کی موجودگی
اب جب کہ تعمیراتی کام کی وجہ سے داتا دربار کے بہت سے حصے بند ہیں اور زائرین کی آمدورفت بھی کم ہے، تو مانیٹرنگ کے دوران ان جگہوں سے بہت زیادہ نذرانے برآمد ہوئے، جبکہ ماضی میں ان باکس سے بہت کم رقم برآمد ہوتی تھی۔








