ملکی ضروریات کے لیے ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں، عوامی ریلیف کے اقدامات کر رہے ہیں: وزیراعظم
وزیراعظم کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں اور حکومت عوامی ریلیف کے اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو پیشگوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی
اجلاس کی تفصیلات
وزیراعظم کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے نفاذ پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ انٹیلی جینس بیورو نے حکومتی کفایت شعاری اور سادگی اقدامات کے نفاذ پر رپورٹ پیش کی۔ اجلاس کو سبسڈی فراہمی پر پیشرفت کے ساتھ ملک میں ایندھن کے ذخائر اور کھپت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان تجارت عارضی طور پر معطل، ٹرانزٹ کھیپوں کی 495 گاڑیاں طورخم اور چمن پر سرحد پار کرنے کی منتظر
سبسڈیز کی شرح
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا مسافر بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ منی بس و ویگنوں کو 40 ہزار روپے ماہانہ اور مال بردار گاڑیوں کو 80 ہزار اور ڈیلیوری وینوں کو 35 ہزار روپے سبسڈی دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پہلے پاکستانی جو چار شادیاں کرتا ہے، جن کی چاروں بیویاں ایک ساتھ رہتی ہیں
اشیائے خورونوش پر کنٹرول
انہوں نے بتایا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے ٹرکوں کو 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جا رہی ہے، نظام میں شفافیت کیلئے یہ رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین یکسر بدل چکا ، جیتا جاگتا معاشی معجزہ ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز نے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز دیدی
بلوچستان حکومت کا کردار
ان کا کہنا تھا بلوچستان حکومت نے قومی پیکیج کے لیے طے شدہ رقم جمع کرادی ہے جو لائق تحسین ہے، امید ہے باقی صوبے بھی اس پیکیج کے لیے جلد از جلد طے شدہ رقوم جمع کرا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایرانی لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
عوامی ریلیف پیکیج
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں 129 ارب روپے کا عوامی ریلیف پیکیج دیا گیا، مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، پیٹرول لیوی میں فی الفور 80 روپے فی لیٹر کی کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا جبکہ پاکستان ریلوے 6 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہی ہے، مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کے کرایوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، ٹال ٹیکس میں سہ ماہی 25 فیصد اضافہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
خلاصہ
شہباز شریف کا کہنا تھا مشکل وقت میں جس قدر ممکن ہے، عوامی ریلیف کے اقدامات کر رہے ہیں، ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔








