خود کو واہگہ بارڈر کے تصور سے پار کیا تو انڈین آرمی والے میرے گرد گھیرا ڈالے ہوئے تھے، آرمی کا ٹرک مجھے کسی نامعلوم جگہ لے جانے کیلئے کھڑا تھا۔

آغاز

مصنف: ع۔غ۔ جانباز
قسط:108
میں نے جب ورق گردانی کی اور کیپٹن عبد الغفور جانباز کے نام کے ویزہ پر جب خود کو واہگہ بارڈر کے تصوّر سے پار کیا تو وہاں انڈین آرمی والے میرے گرد گھیرا ڈالے ہوئے تھے۔ اور ایک آرمی کا ٹرک مجھے کسی نامعلوم جگہ پر لے جانے کے لیے وہاں کھڑا تھا اور میری اپنی جنم بُھومی کی زیارت کی خواہش کہیں ہوا میں تحلیل ہو رہی تھی۔ بس چپُکا ہو رہا اور اِسی میں اپنی بہتری اور عافیت محسوس کرتے اپنے شب و روز کے کام میں جُت گیا اور اپنی ”جنم بُھومی“ کو دُور سے ہی سلام کر کے خانہ پُھری کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: حلالہ کے بغیر دوبارہ نکاح کیسے ممکن ہوا؟ جسٹس اسجد جاوید گھرال کے سابقہ بیوی کے ساتھ زیادتی کیس میں ریمارکس

ریٹائرمنٹ کا وقت

1990ء میں بطور ”سینئر ریسرچ آفیسر“ریٹائرمنٹ کے بعد دل ناداں ریٹائرڈ لائف گذارنے پر رضامند نہ ہوا۔ اب یہ کوئی زور، زبردستی کا زمانہ تو نہیں تھا کہ اس کو ایک شدید قسم کی جھاڑ پلائیں اور یہ خاموشی کی اتھاہ گہائیوں میں جا کر چپ سادھ لے اور چپکا ہو رہے۔ ویسے بھی دلوں کے سودے ایسے تو نہیں کیے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈز سے بچاؤ کے لیے آگاہی پھیلانے کی اشد ضرورت ہے: ڈاکٹر حاجی محمد حنیف

دوست سے مشورہ

ایک دوست سے بلامعاوضہ مشورہ دینے کی درخواست کی۔ بھلا آدمی تھا، اُس نے گرم گرم چائے بھی پیش کی اور پیالی سے اُٹھتے ہوئے چائے کے دِلربا مُرغولوں کے سائے میں مشورہ دیا کہ کہیں اشیائے ضروریہ کی دکان ڈال کر نہ بیٹھ جائیں۔ سو فیصد ناکامی کی گارنٹی لکھنے کے لیے وہ قلم اٹھانے ہی والے تھے کہ ہم نے ہار مان لی اور اُن کے عقیدت مندوں میں شامل ہونے کا ببانگ دُہل اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ قریشی نے ہمایوں سعید کی اصل عمر بتادی

نئے شعبے کا انتخاب

اب مرحلہ آیا کہ کس شعبہ کا انتخاب کیا جائے، قرُعہ بطور ”اسٹیٹ ایجنٹ“ کام کرنے کے نام نکلا۔ اِس شعبہ کے متعلق کچھ پہلے سے بھی جانکاری تھی۔ واپڈا نے اِس دوران مختلف شہروں میں رہائشی سکیموں کا ڈول ڈالا۔ سب سے پہلے لاہور میں ”واپڈا ٹاؤن“ کے نام سے سکیم کا اجراء کیا۔ اُس جگہ اپلائی کیا تو D2 میں ایک کنال کا پلاٹ الاٹ ہوگیا اور ادائیگی قسطوں میں شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

دفتر کا قیام

سروس کے آخری دنوں میں میں نے ”رئیل اسٹیٹ“ کا دفتر بنانے کے لیے دفتر کی تلاش شروع کردی۔ دفتر جاتے ایک دن میں نے دیکھا تو شالا مار لنک روڈ پر سوکارنو بازار کے پاس ایک اشتہار لہرا رہا تھا۔ ”دوکان کرائے کے لیے خالی ہے“ میں نے دفتر جانے کی بجائے وہیں دُکان کی پچھلی جانب مالک مکان سے رابطہ کیا تو وہ واقف ہی نکلا لہٰذا فوراً ضروری کاروائی کے بعد چند دن میں دُکان کا قبضہ لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں داعش کے حملے میں دو امریکی فوجی اور ایک مترجم ہلاک

نئے کلائنٹس کا آنا

دوسرے دن سب سے پہلا گاہک جو اندر آیا تو وہ ایک ”لحیم و شحیم“ تیس پینتیس کے پیٹھے میں نوجوان ہوگا۔ آتے ہی کھڑے کھڑے دفتر کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی اپنا فیصلہ بھی سنا دیا۔ ”پراپرٹی کے ریگولر کام آپ کریں گے اور پھڈّے کے کیس ہم ڈیل کریں گے۔“

یہ بھی پڑھیں: کووِڈ کی واپسی، بھارت میں فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی

پہلا کاروباری تجربہ

ایک گھر دفتر کے سامنے سڑک کے اُس پار ریلوے کالونی میں واقع تھا۔ مالک مکان نے اِسے بیچنے کا ارادہ ظاہر کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اس مکان کے ذمّے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کا کچھ قرضہ بھی واجب الادا ہے۔ چنانچہ میں نے جلد ہی ایک گاہک تلاش کرلیا اور ایک میٹنگ کر کے واجب الادا قیمت کا حتمی فوری فیصلہ ہوگیا۔ (جاری ہے)

نوٹ

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...