دیور نے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے پر بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا
قتل کی افسوسناک واردات
مالا کنڈ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں ایک دیور نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے پر اپنی بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے شہریوں کو مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
واقعے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پڑوسیوں نے بتایا ہے کہ ملزم کو اپنی بھابھی اور بھتیجیوں کا سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانا پسند نہیں تھا۔
ایف آئی آر اور ملزم کی تلاش
لیویز کے مطابق یہ واقعہ درگئی قالدرہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ملزم نے بھابھی اور بھتیجیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔








