مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہوگیا
مغربی بنگال اور آسام میں انتخابات کا قریب آنا
لاہور (خصوصی رپورٹ) مغربی بنگال، آسام اور دیگر بھارتی ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: جاگراں پاور ہاؤس سے نیشنل گرڈ کو جانی والی ٹرانسمیشن لائن ٹوٹ گئی، وادیٔ نیلم میں بجلی کا بریک ڈاؤن، موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر
بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمیاں
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستانی ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔ جیلوں میں قید بےگناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ کا ماحول تشکیل دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بھارتی وزراء کے پاکستان مخالف بیانات، سیاسی عزائم کے لیے منظم منصوبہ بندی ہیں۔
نریندر مودی کی سیاسی حکمت عملیاں
ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات ابھار کر سیاسی عزائم کے حصول کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔








