خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی کی بچت کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کردیا
بجلی کی بچت کے لئے اقدامات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بجلی کی بچت کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، متعدد سیکٹرز پر فائرنگ
دکانوں اور مارکیٹوں کے اوقات
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آج سے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مارکیٹیں رات 9 بجے اور اضلاع میں 8 بجے بند ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق رہنما صداقت علی عباسی بھی گرفتار
ریسٹورنٹس اور ایونٹس کی پابندیاں
اعلامیے کے مطابق ریسٹورنٹس، کیفے اور ہوٹلز رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ شادی ہالز، مارکیز اور ایونٹس بھی رات 10 بجے تک محدود کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے انتظامیہ نے بادامی باغ کے کارگو ایکسپریس مال گودام کو سیل کر کے کارگو ایکسپریس ٹرین بند کر دی
استثنیٰ اور مزید معلومات
تندور، پیٹرول پمپ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو مخصوص حد تک استثنیٰ حاصل ہوگا، صنعتی یونٹس اور فیکٹریاں کام جاری رکھ سکیں گی۔ پرائیویٹ دفاتر، بینکس، اکیڈمیز، شاپس، جم اور دیگر کمرشل سرگرمیاں بھی پابندی میں شامل ہیں جبکہ زرعی و تعمیراتی سرگرمیاں، ہسپتال، لیبارٹریز اور ایمرجنسی سروسز مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہوئی، آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرا نمبر
میڈیکل سٹورز اور اضافی روشنی
’’جنگ‘‘ کے مطابق میڈیکل سٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، صرف ادویات کی فروخت تک محدود ہوں گے، مارکیٹس میں اضافی روشنی محدود، صرف ضروری لائٹنگ کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پولیس ہائی الرٹ، عدالتوں اور ججز کے رہائشی علاقوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
کاروباری اوقات کے بعد پابندیاں
کاروباری اوقات کے بعد اے سی، لفٹس اور ایسکلیٹرز کے استعمال پر پابندی ہوگی، غیرضروری کمرشل سرگرمیوں کےلیے جنریٹر کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
عمل درآمد کی ذمہ داری
اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، خلاف ورزی پر معائنہ، چیکنگ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، نوٹیفکیشن کے فیصلوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔








