امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان پر ایران کا سخت ردِعمل آگیا

ایران کا امریکی صدر کے بیان پر سخت ردِعمل

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر اخلاقی اور دھمکی آمیز بیان پر ایران کا سخت ردِعمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک ایم کیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم تو ایک 27 ویں شب کو جانتے ہیں، فاروق ستار

ایرانی قیادت کی جانب سے بیانات

’’جیو نیوز‘ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے سینیئر مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ کی متحدہ کمان باب المندب کو آبنائے ہُرمز کی طرح دیکھتی ہے۔ امریکہ نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو عالمی توانائی اور تجارت کا بہاؤ ایک ہی وار سے مفلوج ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی سال 2025 کی آخری قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

نائب صدر کا بیان

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ’’ اپنے عوام کی فلاح و بہبود قربان کرکے دوسروں کو دھمکانے والا ٹرمپ پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: سال 2025 کے دوران 38 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

ایرانی عدلیہ کا مؤقف

ایرانی عدلیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کی استقامت اور مزاحمت سے ٹرمپ پاگل پن کا شکار ہوچکے ہیں۔ بوکھلاہٹ میں مبتلا امریکی صدر گھٹیا اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا دباؤ، سکائی نیوز نے افغان ائیر فورس سے متعلق خبر ڈیلیٹ کردی

پارلیمان کے سپیکر کا سخت پیغام

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے ٹرمپ کو مخاطب کرکے اپنے بیان میں لکھا کہ ’’تم جنگی جرائم کے ذریعے کچھ حاصل نہیں کرسکو گے۔ تمہارے غیر ذمہ دارانہ اقدامات ہر امریکی خاندان کو زندہ جہنم میں دھکیل رہے ہیں۔ ہمارا پورا خطہ جلنے والا ہے کیونکہ تم نیتن یاہو کے احکامات ماننے پر مصر ہو۔ موجودہ صورتحال کا واحد حل ایرانیوں کے حقوق کے احترام میں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے دہشتگرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں، ہم انہیں بلوچ عوام کے ساتھ مل کر شکست دیں گے، خواجہ آصف

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا بیان

دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ ’’اقوام متحدہ کا ضمیر زندہ ہوتا تو یہ ادارہ جنگ کے شوقین ٹرمپ کی کھلے عام دھمکیوں پر خاموش نہ رہتا۔ ٹرمپ کی ایران کے اہم شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی دھمکی جنگی جرم کی نیت کا واضح ثبوت ہے۔ ایسے سنگین جنگی جرائم کو فوری روکنا بین الاقوامی برادری اور تمام ریاستوں کی قانونی ذمہ داری ہے، کل بہت دیر ہوجائے گی۔‘‘

ٹرمپ کی دھمکی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی ایک اور دھمکی دی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...