مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1965ء کی جنگ شروع ہوئی اور صحرائی علاقے میں بھی شدید لڑائی ہوئی، جسکی وجہ سے ریلوے لائن مکمل بند ہوگئی اور ایسی بند ہوئی کہ پھر کھلی ہی نہیں
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم نے اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا
بارش اور برفباری کی توقعات
اس دوران اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کراچی میں موسمیات کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں آج ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔








