پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ پر میزائل ملبہ گرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کا معاملہ ،سینیٹ کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا
پاکستانیوں کے لیے مدد فراہم کرنے کا عزم
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یو اے ای کی خورفکان بندرگاہ پر میزائل ملبہ گرنے پر گہری تشویش ہے، اس واقعے میں پاکستانی شہریوں سمیت کئی عام افراد زخمی ہوئے۔ یقینی بنایا جارہا ہے کہ پاکستانیوں کو تمام ضروری مدد فراہم کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں نے بچوں کو اغوا کر لیا، ویڈیو بھی ریلیز
دعا اور یکجہتی
وزیراعظم نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، یو اے ای حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان تحمل اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت کا اعادہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے
سوشل میڈیا پر وزیراعظم کا پیغام
Deeply concerned at the incident at Khor Fakkan port in the UAE, where an intercepted projectile caused injuries to civilians, including Pakistani nationals.
We pray for the swift recovery of the injured and remain in close contact with UAE authorities to ensure all necessary…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 6, 2026
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بیان مرصوص نے دشمن کو دہلا دیا، بھارتی سٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا
ایران کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں
واضح رہے کہ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ علاقائی ممالک ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان، مصر اور ترکیہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
سیزفائر مذاکرات کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے مابین ثالثی کرنے والے ممالک سیزفائر کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، امریکی ویب سائٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 45 روزہ سیزفائر اور اس کے بعد جامع اور حتمی معاہدے پر بات ہوگی۔ پس پردہ براہِ راست پیغامات کے ذریعے بھی رابطے جاری ہیں。








