پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کا معاہدہ آج ہوگا
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط آج سپریم کورٹ میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
ترک وفد کی شرکت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں ترکیہ کے آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا کی قیادت میں ترک وفد شرکت کرے گا، جو 6 سے 9 اپریل تک پاکستان کے دورے پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر یوم تشکر، افواج پاکستان کو خراج تحسین
معاہدے کے مقاصد
ذرائع کے مطابق معاہدے کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے، جس میں عدالتی تربیت، بہترین طریقہ کار کے تبادلے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے پر زور دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فرعونوں کے مقبرے ملنا عام بات لیکن اب مصر سے ہزاروں سال پرانے ایسے مقابر دریافت کہ دنیا حیران رہ گئی
ضلعی عدلیہ کی پیشہ ورانہ تربیت
اس موقع پر ضلعی عدلیہ کی پیشہ ورانہ تربیت میں تعاون کو بھی اہم محور بنایا جائے گا، جبکہ عدالتی اصلاحات کے شعبے میں باہمی اشتراک بڑھانے پر اتفاق متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی خوشیاں مستحقین تک پہنچانا ہمارا مشن ہے، صدر الخدمت
مشترکہ ورکنگ گروپ اور بات چیت
تقریب میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام اور عدالتی خودمختاری و قانون کی حکمرانی کے فروغ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
تقریب کی براہ راست نشریات
سپریم کورٹ میں ہونے والی اس تقریب کو براہ راست نشر کیا جائے گا، جس میں معزز جج صاحبان اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ ترک وفد اپنے دورہ پاکستان کے دوران ٹیکسلا اور لاہور کے تاریخی مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔








