چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کی سنگل بینچ کی کازلسٹ منسوخ
اسلام آباد ہائیکورٹ کی کازلسٹ منسوخ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کی سنگل بینچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ستھرا پنجاب کے تحت کوڑا ٹیکس عائد، فی گھر کتنی رقم وصول کی جائیگی؟جانیے
چیف جسٹس کی غیر موجودگی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے آج سنگل بینچ میں کیسز کی سماعت نہیں کی۔ چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث ان کی سنگل بینچ کی کازلسٹ منسوخ کی گئی۔
ڈویژن بینچ میں کیسز کی سماعت
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں ڈویژن بینچ میں کیسز کی سماعت کی کازلسٹ موجود ہے۔ ڈویژن بینچ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔








