پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے بندوبست ہونے کے بعد کیا: نجی ٹی وی جیونیوز
پاکستان کی یو اے ای کو ادائیگی کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونے کے بعد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ملیر اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے
ادائیگیوں کا مجموعی جائزہ
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں، جس کا بندوبست پاکستان نے کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کو اپنی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
دوست ممالک سے مالی مدد
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونے کے بعد کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 2 دوست ممالک سے 5 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کی یقین دہانی مل چکی ہے۔
یورو بانڈ ادائیگیاں
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو مجموعی طور پر یو اے ای کو 3.5 ارب ڈالرز کے تین مختلف فورمز کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ یورو بانڈ دس سال کی مدت پوری کرنے کے بعد میچور ہوگیا ہے، جس کی ادائیگی اسی ہفتے ہونا ہے۔ یورو بانڈ کا حجم 1.3 ارب ڈالر ہے۔








