چلڈرن ہسپتال کی پارکنگ سے ڈاکٹر کی لاش ملنے کا معاملہ، پولیس کا اہم بیان سامنے آ گیا
ڈاکٹر کی لاش ملنے کا معاملہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چلڈرن ہسپتال لاہور کی پارکنگ سے ڈاکٹر کی لاش ملنے کے معاملے پر پولیس کا اہم بیان سامنے آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: احد رضا نے نیٹ فلکس سیریز میں بولڈ سین کرنے کی وجہ بتادی
پولیس کی تحقیقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر احمد لطیف ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ ساتھی ڈاکٹروں کو اس بات کا علم تھا اور انہوں نے احمد لطیف کو آرام کرنے کی صلاح دی تھی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر احمد لطیف ذہنی سکون کی ادویات استعمال کر رہے تھے اور ان کی گاڑی سے بھی ان ادویات کے شواہد ملے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کسی قسم کے تشدد یا جسمانی زخم کا کوئی نشانہ نہیں ملا۔ موت کی اصل وجہ فرانزک رپورٹ کی تکمیل کے بعد واضح ہو گی۔








