4 دن سے لاپتا ڈاکٹر کی لاش لاہور کے چلڈرن ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے برآمد

لاہور میں ڈاکٹر کی لاش ملی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے پانچ دن پہلے لاپتہ ہونے والے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش ہسپتال کی پارکنگ سے مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: What Happens When the Judiciary Validates Martial Law? Are Judges Not Bound by the Constitution? – Chief Justice

لاش کی برآمدگی

چلڈرن ہسپتال کے بلڈ بینک کے انچارج ڈاکٹر احمد لطیف کی لاش اتوار کو ہسپتال میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم و صدر آزادکشمیر عبدالحمید خان کے پوتے ڈاکٹر عبدالحلیم کا انتقال

خاندان کی اطلاع

اہلِ خانہ نے ہسپتال انتظامیہ کو ڈاکٹر احمد لطیف کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد ہسپتال میں تلاش کے دوران ڈاکٹر احمد لطیف کی گاڑی وہاں کھڑی ملی جس میں وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔ اس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وفد نے خالدہ ضیا کا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ اس کو ایشو بنایا جاسکے، ایاز صادق کا انکشاف

پولیس کی تحقیقات

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر احمد گزشتہ چند روز سے گھریلو مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام عائد کردیا

منشیات اور غیر جانچ

ذرائع کے مطابق 'لاش کے پاس سے منشیات بھی ملی ہیں، جبکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو چار روز سے کسی نے چیک ہی نہیں کیا۔'

پوسٹ مارٹم اور تحقیقات

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی وجوہات اور محرکات کا تعین مزید تحقیقات سے ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...