اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر اہم پیشرفت
وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور خصوصی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی کے فیز ٹو پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے امیگریشن ویزے کی محدودیت پر پاکستانیوں کی تشویش: ‘میں بہت پُرامید تھا، لیکن اب میں نہیں جانتا کہ کیا کروں’
فیز ٹو کی تکمیل کی ڈیڈ لائن
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 مئی تک فیز ٹو پر جاری تمام کام مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں بارش کا سلسلہ جاری، سڑکیں پھسلن کا شکار، سیاحوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری
منصوبے کی تکمیل کی ہدایت
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس کتنی ہوگی؟ جانیے
نظام کی اپ گریڈیشن
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو اَپ گریڈ کیا جائے گا۔ پولیسنگ، ٹریفک اور شہری سہولیات کے نظام کو انٹیگریٹ کیا جائے گا۔ کیپٹل سمارٹ سٹی میں ٹریفک مینجمنٹ سے کرائم کنٹرول کا جدید سسٹم ہوگا، اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اس زمانے میں محسوس کیا کہ نوجوانوں کو منفی طور پر متاثر کرنے والی ایک بڑی خرابی تعلیمی اداروں میں سیاسی جماعتوں کی سرگرم شاخیں تھیں
نئے ڈیزائن کی منظوری
اجلاس میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کے نئے ڈیزائن کی منظوری بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمیزون کی غیر قانونی کانیں جہاں سیکس کے عوض سونا حاصل ہوتا ہے
تفصیلی بریفنگ
آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو سیف سٹی پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ فیز ٹو پر 75 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے اور جدید ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کا اجرا، حقیقت کیا ہے؟
شہری تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب جاری ہے، 152 کلو میٹر طویل فائبر آپٹکس کیبل بچھائی جا چکی ہے، فیز ٹو پر 20 مئی تک کام مکمل کر کے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے اعلیٰ حکام
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی جی سیف سٹی ہارون جوئیہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








