راولپنڈی: چھوٹے بھائی کو قتل کرانے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار
پولیس کی کارروائی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ دھمیال پولیس نے دو ماہ قبل اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کروانے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ذائقے اور ثقافت سے مالا مال ایرانی کیفے کیوں بند ہو رہے ہیں؟
قتل کی منصوبہ بندی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم نے منصوبہ بندی کے تحت اجرتی قاتل کے ذریعے بھائی کو فائرنگ کروا کر قتل کروایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا تیسرا اور کراچی کا چودہواں نمبر
تفتیش کا عمل
واقعہ کا مقدمہ ابتدائی طور پر نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا تھا تاہم پولیس نے تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے مقتول کے بھائی کو شامل کر لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اجرتی قاتل کے ذریعے بھائی کو قتل کروانے کا اعتراف کرلیا۔
اجرتی قاتل کی گرفتاری
پولیس نے تکنیکی اور انسانی انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے اجرتی قاتل کو بھی حراست میں لیا۔ ایس پی صدر انعم شیر کے مطابق زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔








