پاکستان کا امریکا، ایران جنگ بندی فریم ورک کی خبروں پر تصدیق یا تردید سے گریز
پاکستان کی امریکی-ایرانی جنگ بندی پر خاموشی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے فریم ورک کی خبروں پر کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: کس لئے ظلم ہے دہشت ہے یہاں پر یارو۔۔۔
خارجہ دفتر کا بیان
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ممکنہ سفارتی کوششوں پر کوئی واضح موقف نہیں اختیار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک 2 پر کام تیز کرنے پر اتفاق
جنگ بندی کی پیشکش
ترجمان کا کہنا ہے کہ 45 روزہ جنگ بندی کی پیشکش یا 15 نکاتی فریم ورک سے متعلق مختلف رپورٹس سامنے آئی ہیں، تاہم ہم ان مخصوص اور انفرادی خبروں پر تبصرہ نہیں کرتے۔
پاکستان کا مؤقف
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ خطے میں امن کے لیے سفارتی عمل اور کشیدگی کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں۔








