ہم تعمیری کردار سے مستحق طبقات کی محرومیوں میں خاطرخواہ کمی ضرورکرسکتے ہیں: چوہدری سرور
سرور فاؤنڈیشن کی خدمات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سابق گورنر اور سرور فاؤنڈیشن کے چیئرمین چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم مادروطن کے مفلس اور مستحق طبقات کی محرومیوں کو پوری طرح ختم تو نہیں کرسکتے لیکن اپنے تعمیری کردار سے ان میں خاطرخواہ کمی ضرور کرسکتے ہیں۔ سرور فاؤنڈیشن کے طبی اور تعلیمی مراکز سے مستفید ہونے والے مرد و زن اور طلباء و طالبات کے چہروں کا اطمینان ہمارا سرمایہ افتخار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
خدمت انسانیت کے لئے درخواست
ثروتمند شخصیات خدمت انسانیت کیلئے سرگرم سرور فاؤنڈیشن کے ساتھ مزید تعاون اور اس کے رضاکاروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ معاشرے کے نابالغ اور مفلس افراد کو جدید تعلیمی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے نجی فلاحی اداروں کا دم غنیمت ہے، جو ادارہ ڈیلیور کرتا ہے، ڈونرز اس پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ میں اپنی اور اپنے انتھک ٹیم ممبرز کی طرف سے سرور فاؤنڈیشن سے وابستہ افراد کا شکر گزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی یوٹیوبر زلمی کا دنیا کے نمبر 1 یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ اشتراک
استقبالیہ تقریب کا ذکر
وہ اپنے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ سرور فاؤنڈیشن سے وابستہ نیک نیت، نیک نام اور پروفیشنل ڈاکٹرز جبکہ زرخیز اور انتھک اساتذہ بیماروں کو جدید طبی سہولیات جبکہ طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کے قرض میں کمی
نئے منصوبے اور خدمات
ہم نے پسماندہ مقامات پر جدید طبی اور تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ کیا تھا لیکن آج ملک بھر سے ہم وطن سرور فاؤنڈیشن کی طبی خدمات اور سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محاورہ "جان ہے تو جہان ہے" کی روشنی میں سرور فاؤنڈیشن صلہ رحمی کے تحت زندگیاں بچا رہا ہے۔
معاشرے کی خدمت کا عزم
انسان صحت مند جسم کے بغیر بیماریوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ہم معاشرے کے مفلسین اور مستحقین کی خدمت کے لئے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔








