سیاسی قائدین اور اسیران کو انصاف نہیں ملتا تو عام آدمی کو عدل کون دے گا: چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ محمد ناصر اقبال خان
سیاسی چیلنجز کا سامنا
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال پچھلے کئی ماہ سے مختلف سیاسی دشواریوں، پریشانیوں اور چیلنجز سے نبرد آزما ہیں۔ اگر ہمارے ملک میں سیاسی قائدین اور اسیران کو بھی انصاف نہیں ملتا تو پھر عام آدمی کو عدل کون دے گا۔ میاں اسلم اقبال نے سیاسی جوڑ توڑ والی تعمیری، سنجیدہ اور سلجھی ہوئی سیاست کی ہے۔ شہر لاہور سمیت پنجاب کی صوبائی سطح پر تعمیروترقی کیلئے ان کی انتھک خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی کارکنان اور خواتین پر تشدد حکومتی فسطائیت ہے، ترجمان جےیوآئی
نظریاتی اور مزاحمتی سیاست
اپنے ایک بیان میں محمد ناصر اقبال خان نے مزید کہا کہ میاں اسلم اقبال نظریاتی اور مزاحمتی سیاست کا استعارہ ہیں، انہیں اپنی شفیق و مہربان والدہ کی چھاؤں اور پر خلوص دعاؤں سے محروم ہونا پڑا۔ میاں اسلم اقبال کا اپنی والدہ کی نماز جنازہ اور تجہیز و تدفین میں شریک نہ ہونا افسوسناک ہے۔
دعاؤں کی درخواست
دعا ہے کہ اللہ ربّ العزت مرحومہ کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور میاں اسلم اقبال سمیت لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








