بنگلہ دیش میں خسرہ کی وباء سنگین صورتحال اختیار کر گئی، 3 ہفتوں میں 98 بچوں کا انتقال
بنگلہ دیش میں خسرہ وباء
ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلہ دیش میں خسرہ کی وباء سنگین صورتحال اختیار کرگئی۔
یہ بھی پڑھیں: امارات کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے مذموم سازش کر رہے ہیں، یہاں سب کچھ نارمل ہے، ڈاکٹر محمد اکرم چودھری
بچوں کی حالت
بنگلہ دیشی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران کم از کم مشتبہ طور پر خسرہ کے باعث 98 بچے انتقال کرگئے۔ 6 ماہ سے 5 سال تک کے 6 ہزار 476 بچوں میں خسرہ جیسی علامات رپورٹ ہوئی ہیں، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 826 ہے اور اب تک کم از کم 16 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی ریاست سخت سزا کا انتظار کرے: اسرائیلی حملوں پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ردعمل سامنے آگیا
ہنگامی ویکسینیشن مہم
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزارت صحت نے 30 انتہائی متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کرکے ہنگامی ویکسینیشن مہم شروع کردی ہے۔
ماضی کے مقابلے میں صورتحال
ڈائریکٹر Communicable Disease Control کے مطابق گزشتہ برسوں کے مقابلے رواں سال خسرہ سے متاثرہ بچوں اور اموات کی تعداد زیادہ ہیں جس کی ممکنہ وجہ ویکسین کی کمی اور دیگر عوامل ہوسکتے ہیں۔








