بھارتی ریاست اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگل دیا
یوگی آدتیہ ناتھ کی متنازعہ بیان
آسام (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پھر مسلمانوں کیخلاف زہر اگل دیا۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلہ کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز
مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست سے مسلمانوں کو نکال دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ، شادی والے دن دولہے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل
مسلم دراندازوں کے خلاف سخت بیان
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق آسام میں خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’’بی جے پی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کرسکتی ہے اور ہر مسلم کو نشاندہی کرکے نکالا جائے گا۔ اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہی کسی عبادت گاہ سے بلند آواز کی اجازت ہوگی۔‘‘
سیاسی مفاد یا نفرت کی مہم
ماہرین کے مطابق انتخابات میں مذموم سیاسی مفاد کیلئے مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تقسیم کو ہوا دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے، بھارت میں انتخابات سے قبل فالس فلیگ آپریشن اور مسلمانوں کیخلاف زہریلی مہمات بی جے پی کا وطیرہ بن چکی ہیں۔








