پنجاب حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی

لاہور میں مارکیٹس کے اوقات کار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے جب کہ صوبے بھر میں مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا گیا

وزیراعلیٰ کی سفارشات کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کی گئی سفارشات منظور نہ ہو سکیں۔ اس حوالے سے حکومت پنجاب کا مؤقف ہے کہ تاجروں کو معاشی طور پر مزید دباؤ میں نہیں ڈال سکتے، اسی لیے کاروباری اوقات میں فوری کمی کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہندی کی تقریب کے دوران آتشبازی، متعدد افراد جھلس گئے

تاجر تنظیموں کے ساتھ مشاورت

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے اور اوقاتِ کار میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی کے لیے مزید مشاورت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے رابطے جاری ہیں اور حتمی فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا.

کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد

دوسری جانب پنجاب حکومت نے کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ اس حوالے سے ایک اور اہم اجلاس جلد متوقع ہے جس میں آئندہ کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...