گورنر پنجاب سے وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی ملاقات، صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

صحت کے شعبے میں اہم ملاقات

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی کبھی لگتا ہے کہ ہمیں کامیاب افراد سے نہیں خود کامیابی سے ہی نفرت ہے، عجیب دوغلے لوگ ہیں جو ہمیں پسند ہے دوسروں کو پسند نہیں کرنے دیتے۔

جاری اقدامات کی تفصیلات

ملاقات کے دوران وزیر صحت بلوچستان نے گورنر پنجاب کو صوبے میں صحت کے شعبے میں جاری اقدامات اور اصلاحات کے بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں بے نظیر ایمبولیٹری ایمرجنسی سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سروس کو مرحلہ وار صوبے کے دور دراز علاقوں تک توسیع دی جائے گی تاکہ عوام کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبے بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر طیب اردوان کی ہتک عزت پر اپوزیشن رہنما کو قید کی سزا سنا دی گئی

پیپلز پارٹی کی حکومت کے اقدامات

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گذشتہ پندرہ ماہ میں بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں قائم مراکز صحت کو بالخصوص اپ گریڈ کیا ہے تاکہ عام عوام کی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کا غزہ، سوڈان اور کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے 3 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

گورنر پنجاب کا تعاون

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلوچستان میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے درمیان تعاون سے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ملاقات میں شریک افراد

اس موقع پر پروفیسر مصور کاکڑ، پروفیسر ضیا پانیزئی اور ڈاکٹر عبدالرحمن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صحت کے شعبے میں مشترکہ اقدامات اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...