صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا ڈی ایچ کیو اور جی ایم سی ہسپتال کا دورہ، مسیحی افراد کی عیادت
صوبائی وزیر کا دورہ اسپتال
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے ڈی ایچ کیو اسپتال اور جی ایم سی ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریم آباد، وزیرآباد میں پیش آنے والے واقعہ میں زخمی ہونے والے مسیحی افراد کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ،ترکیہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور پائیدار ثقافتی روابط پر مبنی ہیں: وزیر خزانہ پنجاب
زخمیوں کی حوصلہ افزائی
صوبائی وزیر نے زخمیوں سے براہ راست ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور حکومت پنجاب کی جانب سے مکمل ہمدردی اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے شو میں نہ جانے کی وجہ بتادی
طبی سہولیات کا جائزہ
انہوں نے ڈی ایچ کیو اور جی ایم سی ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ سے تفصیلی بریفنگ بھی لی۔ صوبائی وزیر نے ایم ایس ڈاکٹر امتیاز رانا اور ایم ایس جی ایم سی ہسپتال سید نجیب الدین گیلانی کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاج کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مشتبہ روسی آئل ٹینکر کے بھارتی کپتان کو فرانس نے پکڑ لیا
ذمہ داری کا احساس
انہوں نے واضح کیا کہ علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام مریضوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ وزیر نے ہسپتال عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
یہ بھی پڑھیں: نجکاری کا تیسرا مرحلہ، پنجاب بھر میں 4500 پرائمری، مڈل اور ہائی سکولز نجی آپریٹرز کو دینے کا فیصلہ
لواحقین سے ملاقات
صوبائی وزیر نے زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان سے اظہارِ ہمدردی کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس معطلی سے ریلوے کو اب تک کتنا نقصان ہوا ۔۔؟ جانیے
دیگر افسران کی موجودگی
اس موقع پر ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس، اے ڈی سی جی، ایس پی پولیس، اے سی سٹی اقرا مبین اور اے سی صدر فیصل مجید، ڈی او ایمر جنسی رفعت ضیاء، پی ایس او حافظ مزمل سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جائے حادثہ کا معائنہ
بعد ازاں صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ مریم آباد بھی گئے جہاں انہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔








