وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیرِ خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیرِ خارجہ توشی متسو موتیگی نے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: پیکٹا کے زیر اہتمام گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کانفرنس کل شروع ہوگی ، ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم شرکت کریں گے
مشرقِ وسطی کی صورتحال
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور کشیدگی میں فوری کمی کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: وزیراعلیٰ کے پی کا شہداء کے ورثاء کو 50، زخمیوں کو 10 لاکھ دینے کا اعلان
امن و استحکام کے لئے عزم
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کشیدگی کے خاتمے اور دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فضا میں عزت گنوانے کے بعد بھارت نے پانی کا رخ کر لیا، بحری جہاز روانہ کر دیے
پاکستان کا مثبت کردار
وزیرِ خارجہ توشی متسو موتیگی نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دینے میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور اس کی حمایت کی۔
باہمی رابطے کی اہمیت
دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔








