پیٹرول سبسڈی سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے موٹرسائیکل مالک کے نام رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار
موٹرسائیکل سواروں کے لیے پیٹرول سبسڈی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کے لیے پیٹرول سبسڈی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ سبسڈی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ موٹرسائیکل مالک کے نام پر رجسٹرڈ ہو۔
رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل میں آسانی
حکام کے مطابق، محکمہ ایکسائز نے موٹر سائیکل کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے دفاتر کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
شہریوں کے لیے ہدایات
ڈی جی محکمہ ایکسائز عرفان میمن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھانے کے لیے فوری طور پر اپنی موٹرسائیکل اپنے نام پر منتقل کرائیں۔ مزید یہ کہ رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے عمل کو تیز کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز میں اضافی کاؤنٹرز بھی فعال کیے جائیں گے۔








