بھارت کی تامل اداکارہ کی لاش کمرے سے برآمد
سپر سٹار کی اچانک موت
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم کی اچانک موت نے شوبز حلقوں اور مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ، آئندہ حکمت عملی سے متعلق اہم ہدایت کردی
اداکارہ کی تلاش
36 سالہ اداکارہ چنئی میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، جہاں وہ حالیہ دنوں میں شوٹنگ کے سلسلے میں مقیم تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریف وار، امریکہ نے چینی بحری جہازوں کیلئے نئی پورٹ فیس کا اعلان کر دیا
تحقیقات کا آغاز
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر خودکشی کا ہے، تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے پولیس نے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
گھریلو تنازع
بتایا جارہا ہے کہ واقعے سے قبل اداکارہ کا اپنے شوہر بیپن چندرن سے گھریلو تنازع ہوا، جو ویڈیو کال کے دوران شدت اختیار کر گیا۔








