جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری کیوں نہیں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی
جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی عدم حاضری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی آج بھی ویڈیو لنک پر حاضری نہیں ہو سکی۔ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد گھبراہٹ کے دورے پڑے، جس کی میں گواہ ہوں: فرح خان
عدالت کی سماعت کے حالات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ آج بھی عدالت اور جیل میں ویڈیو لنک سسٹم فعال نہ ہونے کی وجہ سے مسائل برقرار رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے پہلی مرتبہ پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران لڑاکا طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا
دیگر ملزمان کی حاضری
سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار کے ذریعے حاضری لگائی گئی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیش ہونے والے دیگر تمام ملزمان کو حاضری مکمل کرنے کے بعد عدالت سے واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
گواہوں کے بیانات
یاد رہے کہ کیس میں اب تک 119 میں سے 44 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، تاہم ان 44 گواہوں میں سے تاحال کسی ایک پر بھی جرح مکمل نہیں ہو سکی۔
سماعت کی تاریخ
بعد ازاں عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔ اس کے علاوہ وکلا کی جانب سے کیس کے حوالے سے مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی استدعا پر بھی سماعت ملتوی کر دی گئی۔








