پاکستان کی جنگ روکنے کے لیے خیرسگالی اور سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل، مزید تفصیلات کا انتظار کریں؛ ایرانی سفیر کا بیان
ایران کے سفیر کا اہم بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔
پاکستان کی جنگ روکنے کی کوششیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں جنگ روکنے کیلئے خیرسگالی اور سفارتی کوششیں ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار کریں۔








