اسٹیبلشمنٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ساری باتیں مان لی تھیں، لیکن عمران خان نے جو بات کرنی تھی وہ نہیں کی تھی، تنویر احمد پاکستانی نژاد بزنس مین
تنویر احمد کی ملاقات عمران خان سے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ساری باتیں مان لی تھیں، لیکن عمران خان نے جو بات کرنی تھی وہ نہیں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ، این سی سی آئی کو درخواست جمع کرا دی گئی
ملاقات کا مدعا
نجی ٹی وی چینل جی این این کے میزبان عمر بشیر ڈھیڈی کیساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے تنویر احمد کا کہنا تھا کہ جب میں نے عمران خان سے ملاقات کی تو میں نے صاف اور ایک مختصر سی بات کہی۔
میں نے کہا کہ سر پاکستان سب سے پہلے ہے اور پاکستان ہر شخص سے بالاتر ہے۔ کیا ہم یہاں سے بات شروع کر سکتے ہیں تو اس کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ آؤ بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آخری اوور میں میچ بچانے میں ناکامی پر تنقید، حارث رؤف کا جواب سامنے آگیا
معاملات کی پیچیدگیاں
میزبان نے سوال کیا کہ پھر کیا ہوا؟
تنویر احمد کاکہنا تھا کہ سارے معاملات طے پا گئے تھے، کوئی شرط نہیں تھی، لیکن اس کے بعد جب دوسرے لوگ شامل ہوئے تو عمران خان نے اپنا موقف بدل لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہریتھک روشن اور بیٹوں کے دلکش ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان
میزبان نے پھر سوال کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ کوئی شرط نہیں رکھی گئی تھی لیکن یہاں سے بات کی جاتی ہے کہ اگر وہ معذرت کرتے ہیں تو اس کے بعد بات آگے شروع ہو گی، مگر خان صاحب کی طرف سے بھی دو تین پوائنٹ رکھ دیئے جاتے ہیں، ان کے ترجمان جو باہر آتے تھے وہ بتاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
بزنس مین کا تجزیہ
تنویر احمد کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کروں گا کہ ان مذاکرات میں اگر کسی کی بات مانی گئی تھی تو خان صاحب کی بات مانی گئی تھی، اسٹیبلشمنٹ کی کوئی بات نہیں مانی گئی۔
عمران خان کی خاموشی
پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کی ساری باتیں مان لی تھیں۔
تنویر احمد نے کہاکہ جی۔
میزبان نے سوال کیا تو پھر کیا ہوا؟
تنویر احمد کاکہنا تھا لیکن خان صاحب نے جو بات کرنی تھی وہ نہیں کی تھی۔
اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کی ساری باتیں مان لیں تھیں۔ لیکن خان صاحب نے جو بات کرنی تھی وہ نہیں کی۔
تنویر احمد پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین pic.twitter.com/2tKwkdKOwD— Umar Bashir Dhuddi (@UmarBashir_) April 6, 2026








