لایا ہے گھر میں تیسری بیگم وہ اس لیے۔۔۔۔(مسکرائیے )
آغوش میں تیسری بیگم
لایا ہے گھر میں تیسری بیگم وہ اس لیے
ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
ہیں آج اس کے جلو میں چاروں سہیلیاں
اب ٹھہرتی ہے دیکھیے جا کر نظر کہاں
یہ بھی پڑھیں: کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری کی سزا و جرمانہ برقراررکھنے کا حکم
مکئی کی روٹیاں اور سرسوں کا ساگ
لائے مکئی کی روٹیاں، سرسوں کا ساگ بھی
تھا اسکو ہم سے ربط مگر اس قدر کہاں
حرفِ اخیر ہے تو حماقت کے قول کا
عالم میں تجھ سے لاکھ سہی تو مگر کہاں
یہ بھی پڑھیں: نیٹو ایران کے خلاف جنگ میں شامل نہیں ہوگا، سیکرٹری جنرل کا اعلان
عمرِ دراز اور دل کی حالت
عمرِ دراز ساس کی مانگے وہ کس طرح
دل چاہتا نہ ہو تو زباں میں اثر کہاں
یہ بھی پڑھیں: شدید بیمار پاکستانی بچے کا چین میں کامیاب علاج
صبح کی باتیں
بیگم نے پوچھا ہاتھ میں جوتا لیے ہوئے
آئے ہو وقت صبح، رہے رات بھر کہاں
لقمان کے تمام تر نسخوں کے باوجود
اک انچ کم ہوئی تھی کسی کی کمر کہاں
یہ بھی پڑھیں: 4 ممالک کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار کی تصدیق
شاگرد کی گفتگو
شاگرد نے کہا کہ ہو’’سر جی‘‘ مرا سلام
بولی کہ بدتمیز، بھلا ہوں میں ’’سر‘‘ کہاں؟
یہ بھی پڑھیں: تیز ترین قصائی جس کا دعویٰ ہے کہ 20 منٹ میں بکرے کا گوشت بنا دے
موت کا سامنا
دیکھا نہیں ہے موت کو اک دن بھی آپ نے
اب تک کیا ہے آپ نے بس میں سفر کہاں
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے 2 کروڑ روپے کے مالی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا
شیریں کا ابا جان
لیبر سے پوچھتا ہے یہ شیریں کا ابا جان
ہے دودھ والی نہر کا انجینیئر کہاں؟
یہ بھی پڑھیں: بیرونی سرمایہ کاری سے پہلے خود اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی، ہارون اختر
کالج میں ہیر کو چھوڑنے والا
جائے گا کون ہیر کو کالج میں چھوڑنے؟
رanjھے کے مر گئے ہیں سبھی جونیئر کہاں؟
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی اہلیہ کے لگژری ریزورٹ میں ایک رات قیام کی قیمت کتنی ہے؟
بشیراں بی بی کی قسمت
ہائے’’بشیراں بی بی‘‘ ترے سوختہ نصیب
مکھڑا ترے "بشیر " کا رشکِ قمر کہاں
کلام
کلام : بشیر احمد شہزاد








