لایا ہے گھر میں تیسری بیگم وہ اس لیے۔۔۔۔(مسکرائیے )
آغوش میں تیسری بیگم
لایا ہے گھر میں تیسری بیگم وہ اس لیے
ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
ہیں آج اس کے جلو میں چاروں سہیلیاں
اب ٹھہرتی ہے دیکھیے جا کر نظر کہاں
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے سابق ایم این اے سائرہ بانو سے متعلق اہم اعلان کر دیا
مکئی کی روٹیاں اور سرسوں کا ساگ
لائے مکئی کی روٹیاں، سرسوں کا ساگ بھی
تھا اسکو ہم سے ربط مگر اس قدر کہاں
حرفِ اخیر ہے تو حماقت کے قول کا
عالم میں تجھ سے لاکھ سہی تو مگر کہاں
یہ بھی پڑھیں: ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اداکار نے مقبولیت میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
عمرِ دراز اور دل کی حالت
عمرِ دراز ساس کی مانگے وہ کس طرح
دل چاہتا نہ ہو تو زباں میں اثر کہاں
یہ بھی پڑھیں: فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
صبح کی باتیں
بیگم نے پوچھا ہاتھ میں جوتا لیے ہوئے
آئے ہو وقت صبح، رہے رات بھر کہاں
لقمان کے تمام تر نسخوں کے باوجود
اک انچ کم ہوئی تھی کسی کی کمر کہاں
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا
شاگرد کی گفتگو
شاگرد نے کہا کہ ہو’’سر جی‘‘ مرا سلام
بولی کہ بدتمیز، بھلا ہوں میں ’’سر‘‘ کہاں؟
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے انڈس ریور اور دریائے کابل کے کناروں پر غیر قانونی کان کنی اور پلَیسر گولڈ نکالنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی
موت کا سامنا
دیکھا نہیں ہے موت کو اک دن بھی آپ نے
اب تک کیا ہے آپ نے بس میں سفر کہاں
یہ بھی پڑھیں: کسی کو پسند آئے نہ آئے گرین لینڈ ہم لے کر رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
شیریں کا ابا جان
لیبر سے پوچھتا ہے یہ شیریں کا ابا جان
ہے دودھ والی نہر کا انجینیئر کہاں؟
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ، سمری وزیراعظم کو ارسال
کالج میں ہیر کو چھوڑنے والا
جائے گا کون ہیر کو کالج میں چھوڑنے؟
رanjھے کے مر گئے ہیں سبھی جونیئر کہاں؟
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا چوہدری عامر حبیب کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
بشیراں بی بی کی قسمت
ہائے’’بشیراں بی بی‘‘ ترے سوختہ نصیب
مکھڑا ترے "بشیر " کا رشکِ قمر کہاں
کلام
کلام : بشیر احمد شہزاد








