سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری
سونے کی قیمت میں تبدیلی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا: نیتن یاہو کی دھمکی
قیمتوں میں حالیہ تبدیلی
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت معمولی اضافے کے بعد آج پھر کم ہو گئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ریمارکس،خواہ تنقیدی ہوں یا تعریفی،مستقبل میں کسی فورم پر حتمی یا لازم نہ سمجھے جائیں، سپریم کورٹ
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالرز کم ہو کر 4657 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
گزشتہ روز کی قیمتیں
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھی تھی۔








