کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ درج
کراچی کنگز کے کپتان پر مقدمہ
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا لاکھوں ڈالر کے بھارتی آم لینے سے انکار، انڈیا کو پانچ لاکھ ڈالر کے نقصان کا سامنا
شراب پی کر ڈرائیونگ کا الزام
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سب کو فیلڈ میں ہونا چاہیے”وزیراعلیٰ پنجاب کا کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز سے ویڈیولنک خطاب
پولیس کا ٹیسٹ
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پولیس نے گاڑی چلاتے ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے پولیس کے ٹیسٹنگ سینٹر سے پہلے ہی گاڑی روکی، تاہم اہلکاروں نے ان کا بریتھ ٹیسٹ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی پاکستان پر حملے کی پوزیشن میں نہیں، یہ اس کا آخری سال ہے، اپوزیشن اور اتحادی بھی اس سے نالاں ہیں: فواد چوہدری
مقدمہ درج کرنے کی وجوہات
غیر ملکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وارنر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کو نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے گرفتار کر کے پولیس سٹیشن منتقل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمل ولی خان نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے رویے کے خلاف سینیٹ میں تحریکِ استحقاق جمع کرا دی
عدالت میں پیشی
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پی ایس ایل میں قائدانہ کردار
ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کپتانی کر رہے ہیں۔ وہ پی ایس ایل سے چند روز کی چھٹیوں پر آسٹریلیا گئے تھے اور انہیں 9 اپریل کو ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنا تھا۔








