پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی

پیٹرول پمپ ڈیلرز کی دھمکی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نا بڑھانے پر ایک بار پھر پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف: 39 کروڑ 67 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد ، 3 ملزمان گرفتار

پریس کانفرنس کا خلاصہ

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے ہمارے اخراجات پورے نہیں ہورہے۔ پیٹرول پمپ ڈیلرز کا مارجن حکومت نے بہت کم رکھا ہے۔ اگر پیٹرول پمپ ڈیلرز کا مارجن نہیں بڑھایا جاتا تو ہمیں پمپ بند کرنا ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم پمپ بند کر دیں گے۔

حکومت کی ناپسندیدہ پالیسیاں

پریس کانفرنس میں رہنما پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول پمپ ڈیلرز کا کاروبار تباہ کر دیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا لیکن ڈیلرز کا مارجن وہی ہے۔ اگر حکومت نے ڈیلرز کا مارجن نہیں بڑھایا تو پمپ خودبخود بند ہونا شروع ہوجائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...