اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کو پولیس نے حراست میں لے لیا
گرفتاری کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
دیگر ارکان کی حراست
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ معین ریاض قریشی کو کلرکہار سے حراست میں لیا گیا۔ تحریک انصاف کے 3 ارکان پنجاب اسمبلی کو بھی حراست میں لیا گیا، حراست میں لئے گئے دیگر ارکان میں فرخ جاوید مون اور علی امتیاز وڑائچ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملازم ہی شوروم سے ساڑھے 3 کروڑ روپے سے زائد کی جیولری اور نقدی چوری کر کے فرار
حراست کے دوران معلومات
معین ریاض قریشی اور دیگر کو اڈیالہ جیل جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا، تینوں ارکان کو قیدیوں کی وین میں منتقل کردیا گیا۔ تحریک انصاف نے آج ارکان اسمبلی کو اڈیالہ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہر بیٹی ہوگی بااعتماد: وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت طالبات کے لیے سیلف ڈیفنس ورکشاپس
پولیس کی جانب سے تصدیق
تاہم پولیس ذرائع نے ابھی تک پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
ویڈیو








