نیپال میں برڈ فلو پھیل گیا
نیپال میں برڈ فلو کے معاملات
کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں برڈ فلو 4 اضلاع تک پھیل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بنوں میں خودکش حملے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت
محکمہ لائیو اسٹاک کی تصدیق
’’شنہوا‘‘ کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام نے نیپال کے 4 اضلاع میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک سروسز کی انفارمیشن آفیسر اندیرا شرما نے بتایا کہ وائرس مورنگ، سنساری، جھاپا اور چیتوان کے 23 پولٹری فارمز میں پایا گیا ہے۔ رواں سال برڈ فلو کا پہلا کیس 18 مارچ کو مورنگ میں سامنے آیا تھا۔
ہنگامی اقدامات اور متاثرہ تعداد
حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں اب تک 1 لاکھ 13 ہزار 608 مرغیاں اور بطخیں جبکہ 2 لاکھ 11 ہزار 867 انڈے تلف کیے جا چکے ہیں۔








