آن لائن جوا ایپ پروموشن کیس؛ یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور کی سیشن عدالت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی سیشن عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں یوم اقبال پر تقریب، کیک کاٹا، ملکی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعا
عبوری ضمانت کا hearings
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ملزمان یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم مبارک اور زرق احمد نے پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: دادا انبالہ اور پانی پت کے اسکولوں میں پڑھا چکے تھے، مردان خانے میں ملنے والوں کا تانتا بندھا رہتا جن میں ہندو، سکھ، مسیحی اور نچلی ذاتوں کے لوگ شامل تھے۔
عدالت کے ریمارکس
دوران سماعت این سی سی آئی کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
مقدمہ کی تفصیلات
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع کردی۔ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔








