پاکستان کی سعودی عرب پر میزائل و ڈرون حملوں کی شدید مذمت
پاکستان کا سعودی عرب پر حملوں کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر افسران کام صحیح نہیں کرتے تو پھر قانون کے دائرے میں سخت سے سخت سزا دیں گے: شرجیل میمن
ترجمان دفتر خارجہ کا بیان
روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اہل خانہ سے 40 لاکھ کی وصولی، سی سی ڈی انسپکٹر تاجر کی اغوا واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا
جانوں کا ضیاع اور تعزیت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں ہوئے حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت پیش کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہم تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کو اب جنگ جاری رکھنے یا ترک کرنے میں سے کوئی ایک فیصلہ کرنا ہے: نیو یارک ٹائمز
خطے کے امن پر اثرات
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال سے خطے کے امن و استحکام میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
سعودی عرب کی سلامتی کی حمایت
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کے لئے پاکستان اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔








