اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو گڈز ٹرانسپورٹ بند کردیں گے، ڈمپر ایسوسی ایشن نے بھی دھمکی دیدی
گڈز ٹرانسپورٹ کی بندش کی دھمکی
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈمپر ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی قیمت نہ کم ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹ بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کبڈی کھلاڑی بھارتی ٹیم کا جھنڈا اٹھاکر میدان میں اترگیا، فیڈریشن کا سخت ایکشن کا اعلان
حیدرآباد میں پریس کانفرنس
’’جیو نویز‘‘ کے مطابق، حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے گڈز ٹرانسپورٹرز شدید متاثر ہیں۔ سندھ حکومت کی ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی کی باتیں فضول ہیں، اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں ہوتیں تو گڈز ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، ایک دن میں معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان
پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی صورتحال
اس سے قبل، پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی مارجن نہ بڑھانے پر ایک بار پھر پمپس بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ڈیلرز کا مارجن اور حکومت کی پالیسی
چیئرمین پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پٹرول پمپ ڈیلرز کا مارجن حکومت نے بہت کم رکھا ہے، اگر ڈیلرز کا مارجن نہیں بڑھایا جاتا تو پیٹرول پمپ بند کرنا ہوں گے۔








