آج رات ایک پوری تہذیب کی موت ہوگی، ٹرمپ کی دھمکی
ٹرمپ کا سخت بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک نہایت سخت اور غیر معمولی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ “آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو سکتی ہے، جو پھر کبھی واپس نہیں آئے گی۔ میں ایسا نہیں چاہتا، لیکن بظاہر ایسا ہونے جا رہا ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: قومی ڈائیلاگ کمیٹی کا بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کو خط
نظام کی تبدیلی کی امید
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اگر مکمل اور فیصلہ کن نظام کی تبدیلی (Regime Change) واقع ہو جاتی ہے، اور اس کی جگہ زیادہ سمجھدار اور کم شدت پسند قیادت آتی ہے تو ممکن ہے کہ ایک حیران کن اور مثبت انقلاب جنم لے۔ ٹرمپ کے مطابق “یہ دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کا ایک انتہائی اہم لمحہ ہو سکتا ہے، اور ہم جلد دیکھ لیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا ایرانی شخصیات اور ایک ادارے کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان
ایران کی تاریخ پر تنقید
اپنے بیان میں انہوں نے ایران کی گزشتہ 47 سالہ تاریخ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “بھتہ خوری، کرپشن اور اموات کا دور” قرار دیا، اور کہا کہ شاید اب اس کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے آخر میں ایران کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “خدا ایران کے عظیم عوام کی حفاظت کرے۔”
ڈیڈ لائن کی اہمیت
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو منگل کی رات 8 بجے تک آبنائے ہرمز کھولنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ ایسا نہ کرنے کی صورت انہوں نے دھمکی دی تھی کہ ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایران کے وقت کے مطابق یہ ڈیڈ لائن منگل اور بدھ کی درمیانی شب ساڑھے 3 بجے جب کہ پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 5 بجے ختم ہوجائے گی۔ یہ ڈیڈ لائن ختم ہونے میں اب چند ہی گھنٹے باقی ہیں۔







