ملک میں مہنگائی کا طوفان اب رکتا نظر نہیں آ رہا، خدا کے واسطے عوام کو ریلیف دیں، شرمیلا فاروقی
شرمیلا فاروقی کا عوام کی مشکلات پر اظہار خیال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی پی رہنما اور رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ خدا کے واسطے عوام کو ریلیف دیں، پاکستان کا شہری مر چکا ہے، حکومت لانگ ٹرم پلان بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: الامین اکیڈمی جہاں CSS کی تیاری بالکل مفت کروائی جاتی ہے
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اس وقت خطے میں سب سے مہنگا پٹرول پاکستان میں فروخت ہو رہا ہے۔ بطور رکن اسمبلی میں خود بھی غیر ضروری گاڑی چلانے سے گریز کر رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز خطرے میں ہیں، گوگل کا اعلان
مہنگائی کا بحران
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مسائل گھمبیر ہو گئے ہیں اور ہر چیز کی قیمت بڑھ چکی ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان اب رکتا نظر نہیں آ رہا۔ چھوٹی گاڑی رکھنے والا عام آدمی بھی اب پٹرول ڈلوانے سے قاصر ہے۔ عوام کو ایک ماہ کا ریلیف دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: میڈیکل کتابوں کے صفحات میں آئس جذب کرکے بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
حکومت کے کفایت شعاری کے اقدامات
مارکیٹیں اور دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ بھی محض جز وقتی ہے، حکومت کے کفایت شعاری کے اقدامات دیرپا ثابت نہیں ہوں گے۔ 24 گھنٹے میں پٹرول 80 روپے سستا کرنے کے فیصلے پر حیرت ہوئی۔ حکومت بتائے پٹرول مہنگا کرنا درست تھا یا 80 روپے سستا کرنا؟ ان آرٹیفیشل اقدامات کے بجائے پاکستان کا عام آدمی اب حکومت سے براہ راست ریلیف چاہتا ہے۔
عوام کی آواز
حکومت آئل کمپنیوں سے بات کر کے ان کا کمیشن کم کرائے۔








